شہباز شریف کی برطانوی بادشاہ چارلس اور ہم منصب رشی سونک سے ملاقات

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم رشی سونک سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پرملاقات کی۔ شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی تاجپوشی تقریبات کے شاندار انتظامات پر مبارک باد دی۔ انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں برطانیہ کی مدد کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانےکی ضرورت ہےشہباز شریف نے تعلقات بڑھانے کیلئے مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی اور کہا کہ مشترکہ کمیشن کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔اعلامیے کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ اور وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردارپربرطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی۔

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *