عدلیہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہے، پنچایت نہیں لگاتا، وزیر دفاع خواجہ آصف

Share

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کام قانون اور آئین کے مطابق فیصلے کرنا ہے پنچایت لگانا نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کہاں لکھا ہے عدلیہ مذاکرات کروائے گی، پنچایت لگانا یا مذاکرات کرنا سیاسی لوگوں کا کام ہے، جب عدلیہ کی بات آتی ہے تو یہ عوام کےاعتبار کی بات ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کےدوران حالات نے کروٹ لی ہے، ثاقب نثار نواز شریف کی دشمنی میں بہت دورنکل گئے تھے، ثاقب نثار نے ٹی وی پر تسلیم کیا کہ یہ میرے بیٹے کی آڈیو ہے، ثاقب نثار ہی نہیں تحریک انصاف کی لیڈرشپ بھی بے نقاب ہوگئی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب نئے سہولت کار ملے ہوئے ہیں، عمران خان نے وزیر آباد کا لانگ مارچ بھی کسی کے کہنے پر کیا تھا، اقتدار سے دوری عمران خان کو اندر سے کھائے جا رہی ہے، آج ملک کے تمام بحرانوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں

Check Also

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات

Share سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات میں وزیر داخلہ محسن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *