الیکشن 14مئی کو ہوگا یا نہیں مجھے نہیں معلوم، صدر عارف علوی

Share

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز نہ دینے کے معاملے پر اب عدالت کو فیصلہ کرنا چاہیے، 14 مئی کو الیکشن ہوگا یا نہیں مجھے نہیں معلوم، جمہوری ممالک میں ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ پیسے نہیں اس لیے انتخابات نہیں کرواسکتے۔ صدر مملکت عارف علوی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹے گا، جس ملک میں انتخابات ملتوی ہوتے ہیں تو پھر ملتوی ہوتے رہتے ہیں اور آمریت کا راستہ کھلتا ہے۔عارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کبھی پیسوں یا مردم شماری کی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں ہوا، مختلف پارٹیوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو جمہوریت پسند ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ معیشت چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ حالات خراب ہیں، معیشت کو بہتر ہونے میں دس سال لگیں گے، پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ یہ ادھوری پارلیمنٹ ہے، پارلیمنٹ کے بہت سے لوگ باہر ہیں، ان لوگوں کو واپس لیں یا دوبارہ الیکشن کروائیں۔انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا صدر نہیں ہوں۔

Check Also

31 برس میں لندن کے ہوٹل سے مردہ حالت میں پائی جانے والی ایرانی شہزادی لیلا پہلوی کی المناک کہانی

Share لیلا پہلوی ایران کے آخری شاہ محمد رضا پہلوی اور ملکہ شاہ بانو فرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *