مکمل سورج گرہن20 اپریل کو ہوگا،پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا

Share

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہوگا لیکن اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا مشاہدہ کہیں مکمل اور کہیں جزوی طورپر کیا جاسکے گا اور جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیا میں کیا جاسکے گا جبکہ آسٹریلیا، پیسیفک، بحرہند اور انٹارکٹیکا میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ 20 اپریل کو سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 34 منٹ پر ہوگا، سورج کو مکمل گرہن 7 بجکر 37 منٹ پر لگے گا اور 9 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا جب کہ سورج گرہن کا اختتام 11 بجکر 59 منٹ پر ہوگا

Check Also

میرے خیال میں شوٹنگ کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کے پاس کئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *