قومی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں شرمناک اعزاز اپنے نام کرلیا

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں منفی اعتبار سے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، قومی ٹیم 8 سال میں پہلی مرتبہ 20 اوورز میں ایک بھی چھکا نہیں لگا سکی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے میچ میں پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 15 چوکوں کی مدد سے 130 رنز بنائے لیکن اس اننگز میں کسی بیٹر کی جانب سے کوئی چھکا نہیں لگایا گیا۔میچ میں افتخار احمد 27 اور آصف علی 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ میں اب تک کل 77 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جبکہ پہلی مرتبہ کسی ٹیم کی جانب سے 20اوورز میں ایک چھکا بھی نہیں لگایا گیا۔

واضح رہے کہ آخری مرتبہ 2014 میں دبئی میں ایسا ہوا تھا جب پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پورے 20 اوورز کھیلتے ہوئے اننگز میں ایک بھی چھکا نہیں لگایا تھا۔سہ فریقی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Check Also

این سی سی آئی اے میں رضوان، امام الحق کی 2گھنٹے تفتیش، جواب کیلئے مزید وقت مانگ لیا

Share لارڈز ٹیسٹ کے بعد پاکستانی ٹیم سے ریلیز ہونے والے کرکٹر محمد رضوان اور …

One comment

  1. Sân chơi F8bet thực sự đẳng cấp, xứng tầm quốc tế với sự uy tín tuyệt đối.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *