1000302730

کراچی ساؤتھ پولیس نے لودھراں سے کراچی آئی 2 لڑکیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ڈیفنس تھانے کی پولیس نے کارروائی کر کے فیز 7 ایکسٹینشن سے لڑکیاں بازیاب کروائی ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق بازیاب کرائی گئی لڑکیاں لودھراں سے کراچی پہنچی تھیں، جن کے اغوا کا مقدمہ پنجاب پولیس نے درج کر رکھا ہے۔اسد رضا کے مطابق واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیا تھا، دونوں لڑکیوں، جن کی عمریں 14 اور 15 سال ہیں، کو لودھراں پولیس کے حوالے کیا جائے گا

متعلقہ ٹیگز:#Crime