1000301703

کراچی ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کارروائی کر کے عراق جانے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق تینوں مسافر عراق کے ورک ویزوں پر سفر کر رہے تھے۔ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں مسافروں کے ای پروٹیکٹر رجسٹریشن سرٹیفکیٹس مشکوک اور جعلی نکلے، ان ای پروٹیکٹر دستاویزات میں تنخواہ، آجر کا فون نمبر اور ای میل درج نہیں تھا. ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں نے گجرات کے ایجنٹ سے 4 لاکھ روپے کے عوض جعلی ای پروٹیکٹر بنوائے تھے۔ایف آئی اے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے تینوں مسافروں کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime