1000301707

ایران کے دارالحکومت تہران کے مصروف انقلاب اسکوائر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر کا بڑا بل پورڈ آویزاں کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انقلاب اسکوائر پر آویزاں اشتہاری بورڈ میں ٹرمپ کو دھمکی دی گئی ہے۔تہران کے مصروف انقلاب اسکوائر میں نصب بڑے اشتہاری بورڈ پر درج ہے کہ ہم ٹرمپ کو قتل کر دیں گے، بورڈ پر امریکی صدر کو سلاخوں کے پیچھے سر جھکائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی تہران میں متعدد بینرز بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد دارالحکومت میں سرکاری سطح پر جاری سخت بیانات اور مخالفانہ مہم ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی۔خیال رہے کہ 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے تہران کے مختلف علاقوں میں ٹرمپ کا مذاق اڑانے اور ان سے بدلہ لینے کے عزم پر مبنی نئے اشتہاری بورڈز اور نمائشیں وقتاً فوقتاً لگائی جا رہی ہیں۔جنگ کا آغاز رواں سال کے آغاز میں امریکی اور اسرائیلی حملوں سے ہوا تھا، جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے تھے

متعلقہ ٹیگز:#World