1000301706

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ ایران امریکی سیکیورٹی نظام کو تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خود مختاری تسلیم کروانا چاہتا ہے۔ علی عبداللّٰہی کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے لبنان اور غزہ سمیت تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، خطے میں پائیدار امن کے لیے ایران کے 5 اصولوں میں ان جنگ کا خاتمہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اصولوں میں تمام پابندیوں کا مکمل خاتمہ اور منجمد اثاثوں کی واپسی بھی شامل ہے، اصولوں میں جنگی ہرجانہ، مزید جارحیت کے خلاف ضمانتیں شامل ہیں۔سربراہ ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اصولوں میں علاقائی ممالک کی زیرِ قیادت سیکیورٹی انتظامات بھی شامل ہیں

متعلقہ ٹیگز:#World