1000004725

سندھ کے ضلع سجاول میں ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔

سجاول پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران مشکوک ایمبولینس کی تلاشی لی تو ایمبولینس سے منشیات کے پیکٹس برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے ایمبولینس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم کی شناخت نواب شاہ کے رہائشی آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے خلاف سجاول تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime