1000303801

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہےکہ مصطفیٰ کمال سچ بات کر رہے ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کراچی کو پانی، سیوریج، سڑک، دیگر بنیادی سہولتیں کب ملیں گی؟

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت پورے سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے، 18 سالوں سے فنڈز کھانے والے 22 ہزار ارب روپے کا حساب دیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan