پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کو سازش قرار دیتے ہوئے انتظار پنجوتھا کو بھی منظم منصوبے کے تحت ہٹائے جانے کا الزام عائد کر دیا۔
ایک بیان میں نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ ایک ایجنڈے کے تحت انتظار پنجوتھا کے خلاف منصوبہ بندی کی گئی اور مسلسل گمراہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نہ اس روز اور نہ ہی اس سے پہلے انتظار پنجوتھا کو ہٹانا چاہتے تھے۔
نعیم پنجوتھا کے مطابق اب جو بھی بات ہوگی، براہ راست بانی پی ٹی آئی سے ہوگی، وقت کا انتظار ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے بجائے یہاں اپنے ہی لوگوں کی ٹانگیں کھینچی جا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا لیڈر باہر آکر رہے گا۔