ماسکو میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسپتنک اردو کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ اسلام آباد سے ماسکو کیلئے پہلی مال بردار ٹرین رواں سال کے آخر تک روانہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ ٹرین کوئٹہ، تفتان، تہران، تبریز اور آسترا کے راستے روس پہنچے گی اور واپسی پر بھی تجارتی سامان لائے گی۔
پاکستانی سفیر کے مطابق بحیرۂ اسود کی بندرگاہوں پر مسائل کے باعث زمینی راستوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ اس وقت ایک کنٹینر کی ترسیل پر 10 سے 11 ہزار ڈالر خرچ آتا ہے۔ جو ریلوے رابطہ شروع ہونے سے صرف 4 ہزار ڈالر تک رہ سکتا ہے۔
فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور روس کے درمیان تجارت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔