پاکستانی خلا باز ذیشان علی چینی خلا بازوں کے ساتھ خلا میں پہنچ گئے، ذیشان علی خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز بن گئے۔
ذیشان علی تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں، خلائی مشن نے صبح 5 بج کر 18 منٹ پر خلا کی جانب پرواز کی۔
چین کے انسانی خلائی مشن شینزو 24 کی روانگی سے قبل شاندار الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے، شرکاء پاکستانی پرچم بھی لہراتے رہے، ہزاروں کی تعداد میں چینی شہری بھی خلائی سفر کو دیکھنے کے لیے جمع تھے۔
ذیشان خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ہیں، وہ تیان گونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بھی ہیں۔
روانگی سے قبل ذیشان علی نے مشن کو پاکستان کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید مشترکہ خلائی مشن بھی ہوں گے۔
خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی خلائی پرواز سے قبل الوداعی تقریب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات ایک بج کر 40 منٹ پر منعقد ہوئی۔
ذیشان علی 2 چینی خلا بازوں کے ہمراہ تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر گزاریں گے، چین کے خلائی اسٹیشن ’’تیان گونگ‘‘ میں مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے، پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی خلائی پرواز سے پاکستان کا نام عالمی خلائی تحقیق میں نمایاں ہو گا۔
پاکستانی خلاباز ذیشان علی خلائی سفر پر روانگی کے لیے خلائی شٹل میں سوار ہوئے، ذیشان علی کے ساتھ 2 چینی خلا باز بھی ہیں، تینوں خلا نورد 5 گھنٹے کے سفر کے بعد خلا میں پہنچیں گے، خلا باز ایک ہفتے تک خلا میں موجود رہیں گے اور مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے