1000300488

ملک میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے صارفین پر بوجھ بڑھا دیا ، موبائل فون خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

مارکیٹ سروے کے مطابق 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے بنیادی اسمارٹ فون کی قیمت جو چند ماہ پہلے 22 ہزار روپے تھی اب بڑھ کر 40 ہزار روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ڈیلرز اور موبائل فون مینوفیکچررز نے واضح کیا ہے کہ اس اضافے کی وجہ حکومتی ٹیکس نہیں بلکہ دنیا بھر میں میموری چپس یعنی ریم اور روم کی بڑھتی ہوئی لاگتآرٹیفیشل انٹیلی جنس یا اے آئی ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی کے باعث میموری چپس کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

اے آئی کمپنیاں یہ چپس انتہائی مہنگے داموں خرید رہی ہیں جس کا براہ راست اثر موبائل فونز کی تیاری پر پڑا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتیں تقریباً دگنی ہونے سے ان کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ نچلا اور متوسط طبقہ اس مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا پریشان صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی ضرورت بننے والے اسمارٹ فونز کو عام شہریوں کی پہنچ میں رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan