1000300487

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ حملہ آوروں کا اصل ہدف اداکار عامر خان تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کے تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ سے مبینہ تعلق رکھنے والے حملہ آوروں کو ابتدائی طور پر عامر خان کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

ملزمان نے تقریباً ایک ماہ ممبئی میں قیام کے دوران عامر خان کی رہائش گاہ کے اطراف کم از کم تین مرتبہ نگرانی کی، تاہم اداکار کی شوٹنگ میں مصروفیات اور گھر سے کم نکلنے کے باعث وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہ ہو بعدازاں ملزمان نے ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ اکثر اتوار کو جوہو کے ایک پارک میں فٹبال کھیلنے آتے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عامر خان کو رواں سال جولائی میں مبینہ طور پر بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں۔سکے۔

متعلقہ ٹیگز:#Entertainment