پاک سری لنکا میچ میں بال پکر کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قذافی اسٹیڈیم کی باؤنڈری لائن کے باہر کھڑے بال پکر لڑکے نے شاندار کیچ پکڑ کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔

سری لنکن بیٹر کی جانب سے مارا گیا شارٹ باؤنڈری لائن پار گیا تو وہاں موجود نوجوان لڑکے نے ایک ہاتھ سےگیند کو بہت ہی آسانی سے کیچ کر لیا۔اس موقع پر تماشائیوں اور کمنٹیٹرز نے اس کی خوب تعریف کی۔سوشل میڈیا پر بھی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے اور لڑکے کی مہارت اور اسٹائل کی خوب تعریف بھی کی جا رہی ہے

متعلقہ ٹیگز:#Sports