پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد ریاض کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران ملزم کو حراست میں لیا گیا۔
ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا ہے کہ محمد ریاض 11 جولائی 2025ء سے جیل میں ہیں، عدالت نے قرار دیا ہے کہ نیب نے 6 ماہ کی مقررہ مدت میں نہ تو تحقیقات مکمل کیں اور نہ ہی ریفرنس دائر کیا۔
نیب کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والا ملزم معاشرے کے لیے خطرے کے زمرے میں آتا ہےں ہے