1000301523

ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے خبردار کیا ہے کہ نئی جنگ کی صورت میں تنازع مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران دنیا میں کہیں بھی قابل رسائی امریکی مفادات، تنصیبات اور فوجی سازوسامان کو نشانہ بنا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دوبارہ جارحیت کی گئی تو ایران فوری اور پہلے سے کہیں زیادہ شدید ردعمل دے گا۔ایرانی فوج کے ترجمان نے مزید خبردار کیا کہ مستقبل میں ہونے والی ممکنہ جنگ گزشتہ جنگ کے مقابلے میں زیادہ طویل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#War