پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے اپوزیشن لیڈران راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی پر تابڑ توڑ الزامات لگادیے۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ راجہ ناصر عبّاس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں سے رابطے میں ہیں مگر یہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں۔انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے نواز شریف کی مدد سے ہاری ہوئی سیٹ حاصل کی مگر وہ عمران کے لیے مذاکرات کرنے شہباز شریف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی مذاکرات کے اہم ترین لمحات میں کوئٹہ جا کر بیٹھ گئے۔ انہیں عمران خان نے اپوزیشن لیڈر حکومت سے رابطوں کے لیے بنایا مگر وہ خان کے لیے کچھ نہیں کر رہے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمود اچکزئی نے نواز شریف اور مریم نواز سے اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے رابطے کیے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ راجا ناصر عباس کی سوچ ڈی سی، تحصیل دار اور پٹواری تک محدود ہے، انہیں علی امین گنڈاپور نے سینیٹر بنوایا