1000306047

محکمہ خوراک سندھ نے آٹے کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو آٹا 145 روپے، 10 کلو آٹے کا تھیلا 1450روپے ریٹیل قیمت مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب میرپورخاص میں آٹے کا بحران بڑھنے کے بعد ڈویژنل کمشنر نے فلارز ملز مالکان، محکمہ خوراک افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں کمشنر شاہ میر بھٹو نے کہا کہ حکومت نے گندم آٹے کا ایکس ملز نرخ 138 روپے فی کلو مقرر کیا ہے۔

انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران و اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ فلار ملز کے دورے کرکے نگرانی بڑھائیں۔

کمشنر نے ملز مالکان کو فوری طور پر ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپورخاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں سستے اور معیاری آٹے کے اسٹالز لگانے کی بھی ہدایات دیں

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan