1000302575

سیالکوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سونار کے گھر سے لوٹا گیا ساڑھے؛3 کروڑ روپے مالیت کا 2 کلو سے زائد سونا برآمد کرلیا،

تھانہ سمبڑیال پولیس کے مطابق دو مسلح ملزمان علی الصبح سیڑھی لگا کر سونار کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر ملازم کو یرغمال بنا کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے تعاقب اور گرفتاری کے خوف سے ملزمان نے لوٹا گیا سونا کھیتوں میں پھینک دیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کھیتوں سے تمام سونا برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime