1000301796

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سپر ایل نینو کے باعث دنیا بھر میں آئندہ 10 ماہ کے دوران شدید گرمی سے تقریباً 9 لاکھ اضافی اموات ہوسکتی ہیں۔

شکاگو یونیورسٹی کی کلائمیٹ امپیکٹ لیب کے مطابق رواں سال جون سے ستمبر تک گرمی سے 4 لاکھ 84 ہزار 500 اضافی اموات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ آئندہ 6 ماہ میں مزید 3 لاکھ 72 ہزار 900 ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق نائیجیریا سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے جہاں 56 ہزار سے زائد اضافی اموات متوقع ہیں جبکہ بھارت میں 55 ہزار اور انڈونیشیا میں تقریباً 29 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چین، نائیجیریا اور بھارت میں مجموعی طور پر ایل نینو سے متعلق گرمی کے باعث ہونے والی اموات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ متوقع ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World