اداکار رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ سے کامیاب شادی کا راز بتا دیا
بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان 3 بنیادی اصولوں کا ذکر کیا ہے جنہیں وہ اپنے رشتے کو مضبوط اور قائم رکھنے کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔
رنبیر کپور نے امیتابھ بچن کے مقبول پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی 18‘ میں اپنی فلم ’رامائن: رائز آف اے لیجنڈ‘ کی ساتھی اداکارہ سائی پلوی اور اداکار روی دوبے کے ہمراہ شرکت کی، جہاں انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے تعلق پر گفتگو کی۔
اداکار نے بتایا کہ ہمارے رشتے کی بنیاد دوستی ہے، محبت رشتے کو جوڑتی ہے، اعتماد اسے مضبوط بناتا ہے، جبکہ احترام رشتے کو برقرار رکھترنبیر کپور کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ محبت، اعتماد اور احترام کسی بھی رشتے کی اہم بنیادیں ہیں۔
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان قربت 2018ء میں فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھی۔
دونوں نے 14 اپریل 2022ء کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ واستو میں شادی کی، ان کے ہاں 6 نومبر 2022ء کو بیٹی راہا کی پیدائش ہوئیا ہے