خیبر پختونخوا حکومت نے احساس نوجوان پروگرام کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور سے ذرائع کے مطابق جائزہ لیا جائے گا کہ احساس نوجوان پروگرام کا موجودہ ماڈل کامیاب ہے یا نیا ماڈل لایا جائے۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے احساس نوجوان پروگرام کے تحت 3 ارب روپے قرضوں کیلئے رکھے تھے۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور 2 ارب 30 کروڑ روپے کے قرضے دیے گئے۔
مشیر اسپورٹس و یوتھ افئیرز سرفراز علی شاہ کے مطابق احساس نوجوان پروگرام کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس میں مزید شفافیت لائیں گے۔
مشیر اسپورٹس و یوتھ افیئرز کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام بینکنگ نہیں، گورننس ہے، قرضے بینک اپنے وسائل سے دیتے ہیں۔ سابقہ حکومت کا ٹیکس دہندہ گان کے پیسوں سے قرضے دینا درست نہیں تھا۔