حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں سے غیر رجسٹرڈ مدارس کی تفصیلات طلب کرلیں، وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کے مدارس کی تفصیلات مرتب کرلی ہیں۔
وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو مدارس کی رجسٹریشن کا عمل 3 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ مدارس کی رجسٹریشن کے لیے ڈپٹی کمشنر اور انٹیلی جنس کمیٹی سے کلیئرنس حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق سندھ بھر میں 6 ہزار 368 مدارس میں سے 6 ہزار 273 رجسٹرڈ جبکہ 695 غیررجسٹرڈ ہیں۔ کراچی میں دو ہزار 443 مدارس میں سے ایک ہزار 905 رجسٹرڈ جبکہ 538 غیر رجسٹرڈ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے رجسٹرڈ مدارس میں 6 لاکھ 15 ہزار 306 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ سندھ میں دیوبند مسلک کے 4 ہزار 240 مدارس میں سے 312 غیر رجسٹرڈ ہیں جبکہ بریلوی مسلک کے دو ہزار 357 مدارس میں سے 341 مدارس کی رجسٹریشن نہیں ہوئی