1000005208

جنوبی افریقہ کے معروف نیوز چینل ای این سی اے (eNCA) کی ایوارڈ یافتہ تحقیقاتی صحافی نبیلہ شیخ 34 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔ وہ سات ماہ کی حاملہ تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے صحافتی حلقوں اور مداحوں کو افسردہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نبیلہ شیخ ہفتے کے روز مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں۔ ان کے ساتھ ان کے پیدا ہونے والے بچے کا بھی انتقال ہوگیا۔

چینل انتظامیہ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے صحافی کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ نبیلہ شیخ اور ان کے بچے کی تدفین جوہانسبرگ کے ویسٹ پارک قبرستان میں کردی گئی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World