تین ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 387 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 331 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں کا 386 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجادیا۔ اوپنر بین ڈکٹ نے 167 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بیٹن نے 74، ہیری بروک نے 44، جارڈ کاکس نے 43، ول جیکس نے 30 جبکہ سیم کرن نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو نے 2 جبکہ دلشن مدھوشنکا، ایشان ملنگا اور داسن شناکا نے ایک ایک وکٹ لی۔ گزشتہ میچ میں انگلینڈ کا ہی 430 رنز کا ہدف حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم کے بیٹر نے اس بڑے ٹوٹل کو حاصل کرنے کی بھی کوشش لیکن لنکن بیٹرز اپنی ٹیم کو فتحیاب نہ کرسکے۔ پوون رتنائیکے نے 118 رنز اور کپتان کوشل مینڈس نے 89 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اوشکا فرنینڈو نے 48، ساہان اراچیگے نے 30 اور جنتھ لیناگے نے 27 رنز کے ساتھ قابلِ ذکر بیٹر رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 4 وکٹیں لیں، سونی بیکر نے 2 جبکہ سیم کرن، ہینری کروکومب اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ لی۔واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی تھی، تین ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا