1000300971

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے بلیو پاسپورٹ پر تفصیلات طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ 49 ہزار بلیو پاسپورٹ میں سے کتنے پارلیمنٹیرینز اور کتنے بیوروکریٹس ہیں؟

اجلاس میں ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ مختلف ممالک کے ساتھ ویزا فری کیٹیگری میں آنے کے لیے بلیو پاسپورٹ کم کرنا ضروری تھے، بلیو پاسپورٹ 75 ہزار سے کم کر کے 49 ہزار کیے ہیڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ اگر ایم این اے کے آفس ہولڈ کرنے تک رکھنا ہے تو پھر یہی رولز بالا ہوں گے، اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ مجھے اجازت دیں کہ بلیو پاسپورٹ پر حل نکال کر لاؤں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سینیٹ میں ارکان سینیٹ کو لائف ٹائم بلیو پاسپورٹ دینےکا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا تھا۔سینیٹر عبدالقادر نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایسا ریٹائرڈ پارلیمنٹیرین جس نے قومی اسمبلی یا سینیٹ کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہو وہ بلیو پاسپورٹ اپنے پاس رکھنے اور استعمال کرنےکا حق دار ہوگا چاہے اس نے مدت مکمل کی ہو یا نہیں۔بل میں تجویز کیا گیا تھا کہ ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کو بھی بلیو پاسپورٹ دیا جائے۔بل پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر ناصر بٹ نےکہا کہ جو ریٹائر ہو چکے ہیں، سیکرٹری ہیں یا جج ان کے بلیو پاسپورٹ کینسل کریں۔سینیٹر عبدالقادر کا کہنا تھا کہ گریڈ 22 کے سرکاری افسر کے بچوں کو بھی بلیو پاسپورٹ ملتا ہے تو ارکان پارلیمنٹ کے بچوں کو کیوں نہیں ملتا؟ں۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan