لاہور میں بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورکس میں شامل 9 خواتین سمیت 130 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف امیر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 276 ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں جبکہ متاثرین کو 3 کروڑ 1 لاکھ روپے واپس دلوا دیے گئے۔
عاطف امیر نے کہا ہے کہ آن لائن سرمایہ کاری فراڈ نیٹ ورکس میں چینی اور نائجیرین باشندے بھی شامل تھے، جعلی اکاؤنٹس پر غیر ملکی شہریوں کو جھانسہ دے کر لوٹا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان جعلی کال سینٹرز کے نمائندے بن کر امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کے شہریوں سے فراڈ کرتے تھے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ شہریوں کا خفیہ ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام میں نجی بینک کے آپریشنل منیجر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
عاطف امیر نے کہا ہے کہ بچوں کے جنسی استحصال کا مواد پھیلانے اور بلیک میلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں 1 خاتون کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔