1000303765

نیشنل ڈیجیٹل ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جانشینی سرٹیفکیٹ کیلیے بائیومیٹرک تصدیق کروانے کا طریقہ بتا دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگر کوئی شہری بیرون ملک مقیم ہے اور جانشینی سرٹیفکیٹ کیلیے بائیومیٹرک تصدیق کروانا چاہتا ہے تو وہ پاک آئی ڈی ایپ کا استعمال کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ جانشینی سرٹیفکیٹ سے متعلق درخواست، بائیومیٹرک تصدیق اور دیگر ضروری مراحل کے بارے میں مکمل رہنمائی کیلیے ویب سائٹ پر موجود چیٹ بوٹ ID سے معلومات حاصل کریں، اپنی ضرورت کے مطابق سوالات کے جوابات دے کر متعلقہ طریقہ کار معلوم کریں۔

جانشینی یا وراثتی سرٹیفکیٹ کیا ہے؟

نادرا کے مطابق کسی فرد کے انتقال کے بعد اس کے اثاثے قانونی ورثا کے نام اُس وقت تک منتقل نہیں ہو سکتے جب تک ورثا کا سرکاری طور پر تعین نہ ہو جائے۔

اس مقصد کیلیے دو دستاویزات جاری کی جاتی ہیں: منقولہ اثاثوں، مثلاً نقد رقم، بینک اکاؤنٹ، لاکر، پرائز بانڈ اور بچت سرٹیفکیٹ کیلیے وراثتی سرٹیفکیٹ، اور غیر منقولہ جائیداد، مثلاً مکان، دکان اور زمین کیلیے لیٹر آف ایڈمنسٹریشن۔

جن کیسوں میں ورثا کے درمیان کوئی تنازع نہ ہو اور کوئی وارث نابالغ نہ ہو، اُن میں نادرا یہ دستاویزات عدالت جائے بغیر جاری کرتا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan