1000306052

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات بڑے مشکل ہیں مل کر محنت کریں گے اور نفرت کی سیاست کو ختم کرینگے ۔

وہ ڈیرہ غازی خان میں کھوسہ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات بڑے مشکل ہیں لیکن وزیر اعلی بلوچستان اور ہم سب مل کر محنت کررہے ہیں اور نفرت کی سیاست کو ختم کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ یہاں سردار ذوالفقار کھوسہ کی وفات پر تعزیت کے لیے آئے ہیں ، سردار ذوالفقار کھوسہ کی وفات سے بڑا خلا پیدا ہوا ہے سردار ذوالفقار کھوسہ جنوبی پنجاب سمیت ملک کے بڑے سیاسی رہنما تھے ہم انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس خطے اور علاقے کی خدمت کرنے کی کوشش کرینگے ، کل ملتان پریس کلب کی جانب سے میٹ دی پریس میں سیاسی سوالوں کا جواب دونگا ۔

اس موقع پر چیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور ندیم افضل چن سمیت دیگر رہنما بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan