1000303931

ایم کیوایم پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کر دیاہے ، ترجمان نے کہا کہ 10سال سے براجمان مرادعلی شاہ انتظامی اور مالی امور انجام دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ 18 سال سے لگاتار اور گزشتہ آدھی صدی میں 30 سال سے پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت ہے، حکومتی بےحسی کے باعث اندرون سندھ کے 48 فیصد بچوں کے دماغ اور جسم عمر کے حساب سے نہیں بڑھ رہا،اندرون سندھ کے بیشتر ڈسٹرکٹس میں اسکول سے باہر بچوں کا تناسب 44 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

ترجمان کا کہناتھا کہ اپریل 2026 تک 6 ہزار بچے سندھ حکومت کی بے حسی کے باعث ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہو چکےہیں، پیپلز پارٹی کے کرپٹ حکمران لائنوں کا پانی چوری کر کے ٹینکرز کے ذریعے بیچتے ہیں،نئے صوبوں کے قیام کی تحریک کو روکنے میں ناکام پیپلز پارٹی حواس کھو بیٹھی ہے، نئے صوبوں کی تشکیل سے پیپلزپارٹی کو سوا 2 ہزار ارب روپے سالانہ ہاتھ سےنکل جانے کا ڈرہے،پیپلزپارٹی کو وفاق میں حکومتی باری نہ لگنے کا خوف بھی کھائے جارہا ہے،کوئی سازش،کوئی جھوٹا پروپیگنڈا مصطفیٰ کمال کو نئے صوبوں کی حمایت سے دستبردار نہیں کر سکتا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan