امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کے لیے بھاری سرمایہ خرچ کرنے والے ارب پتی ایلون مسک کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد ایلون مسک کی کمپنیوں ٹیسلا اور اسپیس ایکس کی مالیت میں 120 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہو گئی، جبکہ ان کی ذاتی دولت بھی اربوں ڈالرز گھٹ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایلون مسک کی کمپنیوں کے شیئرز دباؤ کا شکار ہو گئے، ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں 3.3 فیصد اور اسپیس ایکس کے شیئرز کی قیمت میں 3.8 فیصد کمی آئی ہے. رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دونوں کمپنیوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں 120 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے، جبکہ ان کی ذاتی دولت میں تقریباً 30 ارب ڈالرز کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔انتخابی نتائج کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریپبلکن پارٹی کی حمایت میں کی ہوئی اپنی بعض پوسٹس بھی حذف کر دیں۔انہوں نے انتخابات سے قبل ریپبلکن امیدواروں کی حمایت میں ایک پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا ’ووٹ ریڈ ٹوڈے‘۔ایلون مسک نے ریپبلکن امیدواروں کو ووٹ دینے کی اپیل پر مشتمل ایک پوسٹ بھی پن کی ہوئی تھی، ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد یہ پوسٹس ہٹا دی گئیں