ایران کی میزائل طاقت نے واشنگٹن کے دعوؤں پر سوالات کھڑے کردیئے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ امریکی انٹیلی جنس کے نئے اعداد وشمار صدر ٹرمپ کے دعوے سے مختلف ہیں۔
امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران کے پاس اب بھی ڈھائی ہزار تک میزائل موجود ہو سکتے ہیں جن میں 1700 بیلسٹک میزائل ہیں۔ ہر ماہ 50 سے زائد نئے میزائل تیار ہو رہے ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ دوبارہ جنگ چھڑی تو ایران امریکی اور اتحادی اہداف کو نشانہ بنانے کی نمایاں صلاحیت رکھتا ہے، رپورٹ کے مطابق میزائلوں کے اس ذخیرے نے ٹرمپ انتظامیہ کو دوبارہ فوجی کارروائی کا فیصلہ بدلنے پر مجبور کیا۔