ایران نے آبنائے ہرمز میں دشمن کی ’بغیر پائلٹ کشتی‘ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں ایرانی نیوی نے کہا کہ جمعہ کی صبح مشرقی آبنائے ہرمز سے گزرنے والی اس کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی نیوی نے بتایا کہ اسی علاقے سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں کا نشانہ بن گئے۔ دونوں میں آگ لگ گئی۔ یہ آئل ٹینکرز جی پی ایس ٹریکر بند کر کے ممنوعہ علاقے سے گزر رہے تھے۔ عمان کی نیوی نے آگ لگنے والے ایک جہاز سے 25 افراد کو بچالیا۔ عمانی نیوی کے مطابق پاناما کا پرچم بردار یہ جہاز عمان کے شمالی سمندر سے گزر رہا تھا۔ اسی دوران امریکی فوج نے آبنائے ہُرمُز کو بارودی سرنگوں سے مکمل پاک ہونے کا دعویٰ دہرایا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ بحری جہاز اب آبنائے ہرمز سے بلا روک ٹوک گزر رہے ہیں
جنگ
ایران کا آبنائے ہرمز میں بغیر پائلٹ کشتی تباہ کرنے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں دشمن کی ’بغیر پائلٹ کشتی‘ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک بیان میں ایرانی نیوی نے کہا کہ جمعہ کی صبح مشرقی آبنائے ہرمز سے گزرنے والی اس کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی نیوی نے بتایا کہ اسی علاقے سے گزرنے والے دو...
Aware International
شائع شدہ:(1 گھنٹے قبل)
متعلقہ ٹیگز:#War