1000301209

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش کی ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کے نزدیک محسن رضائی کسی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اہم شخصیت ہیں۔امریکی انٹیلی جنس حکام کا خیال ہے کہ محسن رضائی سپریم لیڈر کے زیادہ نزدیک ہیں، ممکنہ ملاقات استنبول یا دوحہ میں ہو سکتی ہے، وینس نے گزشتہ ہفتے محسن رضائی کو خط بھیجا تھا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خط میں دونوں ممالک کے قومی مفادات کو مذاکرات کی بنیاد بنانے پر زور دیا گیا، خط میں واضح کیا گیا کہ امریکا کی بنیادی ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران جوہری پروگرام روکے تو بدلے میں معاشی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی، قطر بھی مذاکرات میں اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے اور ایرانی قیادت سے رابطے میں ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World