1000302495

ایران نے قطر کے ذریعے امریکا کو جوہری معاہدے کی نئی تجویز بھجوا دی۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق امریکا ایرانی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ تاہم تہران نے مذاکرات کو اپنی 7 شرائط کی منظوری سے مشروط کردیا۔ ایران کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امریکا کے سامنے سفارت کاری کیلئے 7 شرائط رکھی ہیں۔ جب تک واشنگٹن تمام شرائط پوری نہیں کرتا۔ نہ آبنائے ہرمز کھولی جائے گی اور نہ ہی امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات ہوں گے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملوں کا فیصلہ جلد کریں گے۔ ایران کے باقی حصوں کو تباہ نہیں کرنا چاہتے لیکن شاید ایسا کرنا پڑے۔

متعلقہ ٹیگز:#World