1000305675

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کی جانب سے کی گئی کسی بھی غلطی کی صورت میدانِ جنگ کا جغرافیہ تبدیل کر دیں گے۔

پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ 7 شرائط پوری ہونے تک ایران مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایران کا مؤقف برقرار ہے اور شرائط پوری ہونے تک کسی قسم کی بات چیت یا پیش رفت نہیں ہو گی۔

باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران دشمن کی کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کو دھمکیاں دینا ایرانی عوام کی توہین ہے، ایران پر غیر معمولی معاشی دباؤ ڈالنا امریکا کی اپنی بے بسی کا اظہار ہے

متعلقہ ٹیگز:#World