1000302492

امریکی وسط مدتی انتخابات میں شکست کے اثرات آنا شروع ہوگئے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی اعلیٰ عہدیدار مستعفی ہوگئیں۔

محکمہ انصاف کے شہری حقوق ڈویژن کی سربراہ ہرمیت ڈھلوں نے عہدہ چھوڑ دیا۔ ہرمیت ڈھلون صدر ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی ہیں۔ ان کے دور میں امریکی یونیورسٹیوں کے خلاف تحقیقات اور اسکولوں میں ٹرانس جینڈر پالیسیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں کی گئیں۔ ہرمیت ڈھلون کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اکتوبر میں ہی وائٹ ہاؤس کو مستعفی ہونے کے ارادے سے آگاہ کردیا تھا۔

متعلقہ ٹیگز:#World