امریکی وسط مدتی الیکشن میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 11 ہزار 917 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت365257 روپے ہوگئی۔فی تولہ چاندی 295 روپے مہنگی ہوکر 5663 روپے کی ہوگئیدوسری جانب عالمی مارکیٹ میں عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی 4 ہزار ڈالر کی اہم حد پھر سے بحال ہوگئی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 139 ڈالر مہنگا ہوکر 4035 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورت حال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔