1000303805

جنوبی کوریا کی پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ انہوں نے قومی ٹیکس اکاؤنٹنٹ امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے امیدوار کی جانب سے نقل کے لیے اے آئی استعمال کرنے کے اعتراف کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اپریل اور جولائی میں منعقد ہونے والے اس اہلیتی امتحان کے دونوں مراحل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار نے اپنے وکیل کے ذریعے اعتراف کیا کہ انہوں نے امتحانات کے دوران جوابات حاصل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کا سہارا لیا۔

پہلے مرحلے میں 400 میں سے 397.5 نمبر حاصل کرنے اور 160 سوالات میں سے صرف ایک غلط جواب دینے پر یہ الزامات سامنے آئے تھے کہ انہوں نے ‘اسمارٹ گلاسز’ (smart glasses) کا استعمال کرتے ہوئے نقل کی ہے۔

سیول میٹروپولیٹن پولیس ایجنسی نے بتایا کہ ہمیں آج صبح امیدوار کے وکیل کی جانب سے ٹیکس اکاؤنٹنٹ امتحان میں نقل کرنے کے حوالے سے ایک تحریری اعترافی بیان موصول ہوا ہے،” اور مزید کہا کہ یہ معاملہ تفتیش کاروں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

اپنے وکیل کے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، امیدوار نے کہا کہ اسے اپنے کیے پر "گہرا پچھتاوا” ہے۔ اس نے بتایا کہ میں نے امتحانی سوالات کی تصویر لینے کے لیے ایک چھوٹا کیمرہ استعمال کیا اور انہیں مصنوعی ذہانت (AI) کے پاس بھیجا، پھر اپنے اسمارٹ فون پر جوابات دیکھ لیے

متعلقہ ٹیگز:#Education