اسکردو میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق لاشیں ملنے کا معاملہ اسکردو کی مدینہ کالونی میں پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں میاں بیوی اور 2 کمسن بچوں کی ہیں، چاروں افراد کو چھری اور کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 1 اور 5 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطاق پوسٹ مارٹم کے لیے لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہیں
متعلقہ ٹیگز:#Crime