اسلام آباد میں راول ڈیم چوک کے قریب بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن ٹاور پر چڑھنے والے شہری کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔ 32سالہ محسن علی گھریلو حالات سے پریشان ہوکر ٹاور پر چڑھ گیا تھا، پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے مشترکہ کوششوں سے شہری کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔
اسلام آباد کے راول ڈیم چوک کے قریب بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن ٹاور پر چڑھنے والے شہری کو پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نیچے اتار لیا۔
پولیس کے مطابق چک شہزاد کا رہائشی بتیس سالہ محسن علی گھریلو حالات سے تنگ آکر ٹاور پر چڑھ گیا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شہری کو نیچے اتارنے کے لیے کوششیں شروع کی گئیں۔ موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی، تاہم پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے محسن علی کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔