اسلام آباد کی انتظامی حیثیت تبدیل کرنے کی تیاری، نئے ماڈل میں میئر سربراہ ہوں گے، حدود میں ہری پور، راولپنڈی اور مری کے بعض علاقوں کی شمولیت بھی زیر غور
وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے اور نیا انتظامی ماڈل متعارف کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کو خصوصی حیثیت دینے یا ایک مثالی انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت نئے انتظامی ڈھانچے کا سربراہ میئر ہوگا، جبکہ منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔