1000305673

اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کرنے کا رجحان 16 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق رواں برس 23 حاضر سروس اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی۔

خودکشی کرنے والے 17 اسرائیلی فوجی غزہ جنگ میں شامل تھے. اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی میں اضافہ، اپریل میں 8 اہلکاروں نے موت کو گلے لگا لیا

رپورٹ کے مطابق 2023ء کی غزہ جنگ کے بعد سے اسرائیلی فوجیوں کی خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال 2024ء میں 21 اور 2025ء میں 22 حاضر سروس اسرائیلی فوجیوں نے خود اپنی جان لے لی، جبکہ غزہ جنگ سے پہلے خودکشی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی اوسط تعداد 12 تھی.

متعلقہ ٹیگز:#World