1000303738

اسرائیلی اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی چال قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، ان کی پیشکش نئی حکومت کی تشکیل مشکل بنانے کی کوشش ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ روز ایک بار پھر اپوزیشن کو اتحادی حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی، تاہم انہوں نے صرف یہودی جماعتوں کو حکومت میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ قومی اتحادی حکومت ہی ایران کے خطرے کا خاتمہ کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی صدر نے انتخابات کے بعد اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی ہوئی ہے

متعلقہ ٹیگز:#World