1000300465

اسرائیلی فوج نے انتخابات کے موقع پر مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام زمینی گزر گاہیں بند کرنے اور فلسطینی کارکنوں کی نقل و حرکت پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صیہونی فوج کے مطابق بیشتر فلسطینی کارکنوں کو اسرائیلی بستیوں اور صنعتی علاقوں میں داخلے سے روک دیا گیا ہے جبکہ چند محدود استثنا برقرار رہیں گے۔

یہ اقدامات 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد شروع کیے گئے وسیع سکیورٹی آپریشن کا حصہ ہیں، حملے میں 2 فلسطینی مسلح افراد بھی مارے گئے تھے۔

مغربی کنارے کے بڑے شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کی کارروائی جاری ہے، جہاں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 2,200 فلسطینی اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں متعدد گھروں اور تجارتی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، بیشتر افراد نے رشتہ داروں اور دوستوں کے ہاں پناہ لی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#World