1000303761

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ دورۂ فلپائن اور آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے خلاف فلپائن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں 49ویں آسیان سربراہی اجلاس کے پہلے روز سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف احتجاجی بینر اٹھا رکھے تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ کی پالیسیوں اور مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا، آسیان اجلاس کے مقام کی طرف جانے کی کوشش میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان کا 3 روزہ سربراہی اجلاس منیلا میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کے موضوعات میں توانائی کی سلامتی، غذائی تحفظ، اقتصادی تعاون اور دیگر موضوعات شامل ہیں

متعلقہ ٹیگز:#World