ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسن قشقاوی نے کہا ہے کہ ایرانی تنصیبات کے معائنے کے لیے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی درخواست کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔
ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے حسن قشقاوی کا کہنا ہے کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے آرٹیکل 68 میں فوجی حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں سے متعلق کوئی واضح فیصلہ موجود نہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے ایران کو ایک غیر قانونی اقدام کی دعوت دے رہی ہے، جبکہ مغربی ممالک ایجنسی کو سفارتی دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔
حسن قشقاوی کے مطابق آئی اے ای اے کا مطالبہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے، بین الاقوامی قوانین اور رائج عالمی ضابطوں کے منافی ہے۔
امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایرانی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ جب تک اس کی 7 شرائط پوری نہیں ہوتیں، مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران کی 7 شرائط اس کے اعلان کردہ مؤقف کی بنیاد ہیں، اب فیصلہ امریکا نے کرنا ہے۔
حسن قشقاوی کا کہنا ہے کہ امریکا کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ آیا وہ اس معاہدے کا وفادار ہے جس پر اس نے خود دستخط کیے تھے